ڈیرہ اسماعیل خان ،چشمہ روڈ کوکار کے قریب مسافر بس کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق

جمعہ 19 ستمبر 2025 17:11

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان چشمہ روڈ کوکار کے قریب مسافر بس کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ المعز ملز کے قریب خاتون کی چادر ٹائر میں آنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چشمہ روڈ کوکارکے مقام پر تیز رفتار پنڈی کوچز نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی ، جس سے موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا، دوسرے واقعہ میں چشمہ روڈ المعز ملز کے قریب ٹانک کے رہائشی موٹرسائیکل سوار مزمل شاہ کی بیوی کی چادر موٹر سائیکل کے ٹائر میں آنے سے خاتون اور موٹرسائیکل سوار سڑک پر گر گئے، جس سے خاتون کے سر پر چوٹیں آئیں، جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :