ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب کی زیر صدارت پاپولیشن ویلفیئر کا ماہانہ اجلاس

جمعہ 19 ستمبر 2025 17:17

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب کی زیر صدارت پاپولیشن ویلفیئر کا ماہانہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میںنڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر اسراانجم، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن/ڈی آئی او قصور تابندہ سلیم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن سمیرا دلاور، محکمہ اوقاف، انسپکٹر ذوالفقارودیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر نے اجلاس کو محکمہ کی ماہانہ کارکردگی‘فیملی پلاننگ سے آگاہی کیلئے جاری مختلف پروگرامز کے انعقاد بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قصور ضلع بھر کی اس وقت41لاکھ 82ہزار آبادی ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے قصور کاپنجاب بھر میںن30واں نمبر ہے اور تیزی سے بڑھنی والی آبادی والے اضلاع میںنقصور 12ویں نمبر پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بہبود آبادی پروگرام کی کامیابی کیلئے منظم آگاہی مہم کا دائرہ شہروں اور دیہاتوں کیساتھ ساتھ دور دراز علاقوں تک وسیع کیا جائے اس سلسلے میں علماء اکرام کا کردار کلیدی حیثیت رکھتاہے۔ انہوں نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز کی معاونت سے تحصیلوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کر کے شادی شدہ جوڑوں کی بہبود آبادی کے حوالے سے موثر آگاہی کی جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے مزید ہدایت کی کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران کو ڈسٹرکٹنکوارڈی نیشن کمیٹی کے ممبران میں شامل کیاجائے تاکہ عوام الناس میںفیملی پلاننگ مہم کو موثر اندازمیںنکامیاب بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے بہبود آبادی پروگرام کو گھر گھر پہنچایا جائے اور ڈیوٹی پر مامور سٹاف کی کارکردگی واضح نظر آنی چاہیے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی نہ برتی جائے۔