توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر سماعت ملتوی

جمعہ 19 ستمبر 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر سماعت ملتوی کر دی گئی ۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پیر کو دیکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سماعت کی تو درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر، علی بخاری اور سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ہماری بریت کی درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کیا جائے ۔

جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ روسٹر دیکھ کر فیصلہ کریں گے، پیر کو کیسز مقرر کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو ان کے پاس پہلے ہی کئی کیسز مقرر ہیں، تاہم دیکھیں گے کہ یہ درخواستیں کب لگائی جا سکتی ہیں۔عدالت نے مزید کارروائی ملتوی کرتے ہوئے کیس آئندہ سماعت تک موخر کر دیا ۔