تمام ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر پشین

جمعہ 19 ستمبر 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنرپشین منصور احمد قاضی نے کہا ہے کہ ضلع میں موجود تمام ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے،علاج معالجہ میں تاخیر یا کسی قسم کی غفلت برتنے سے اجتناب کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرایچ سی تحصیل سرانان کا دورہ کرتے ہوئے کیا،جہاں انہوں نے اوپ ڈی اور دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیااور وہاں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے علاج معالجہ،سہولیات کی فراہمی اور عملہ کے رویہ سے متعلق معلومات حاصل کیں،ڈپٹی کمشنر نے اوپی ڈی میں مریضوں کی تعداد،ڈاکٹرز کی موجودگی اورادویات کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ہسپتال کے دور ہ کے دوران ایمرجنسی سروسز،آلات،سٹاف کی دستیابی اور صفائی کے معیار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قاضی منصور نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات کو ہر ممکن بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ عام شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی بروقت فراہمی ممکن ہو،انہوں نے عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور عوامی علاج معالجے کو اپنا شعار بنائیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہسپتال میں مزید طبی سہولیات کی دستیابی اور بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :