ضلعی بہبود بورڈ فیصل آباد میں تعلیمی وظائف شادی گرانٹ اور کفن دفن گرانٹ کی1734 درخواستیں منظور، 4 کروڑ 6 لاکھ 30 ہزار روپے کے فنڈز جاری

جمعہ 19 ستمبر 2025 21:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ضلعی بہبود بورڈ فیصل آباد میں تعلیمی وظائف شادی گرانٹ اور کفن دفن گرانٹ کی1734 درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے 4 کروڑ 6 لاکھ 30 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔تفصیل کے مطابق تعلیمی وظائف کی 1296 درخواستوں پر 2 کروڑ 5 لاکھ 15 ہزار روپے، شادی گرانٹ کی 241 درخواستوں پر ایک کروڑ32 لاکھ 55 ہزار روپے اور کفن دفن گرانٹ کی 197 درخواستوں پر 68 لاکھ 60 ہزار روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر زینب جہانداد نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ضلعی بہبود فنڈ بورڈ فیصل آباد کی طرف سے سرکاری ملازمین کی ایجوکیشنل سکالرشپ، میرج وڈیتھ گرانٹس کی درخواستوں کو انچارج بہبود فنڈ برانچ محمد نوید کی زیر نگرانی مکمل درخواستوں کی ہر لحاظ سے چھان بین کے بعد منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے۔مذکورہ رقوم درخواست گزاروں کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں ماہانہ امداد کی37 فریش کیسز بھی منظور کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :