شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں بھارتی فوج کی آسام رائفلز کے دو اہلکار ہلاک اور ایک افسر سمیت کم از کم تین اہلکار زخمی ہو گئے

جمعہ 19 ستمبر 2025 21:40

امپھال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں ایک حملے میں بھارتی فوج کی آسام رائفلز کے دو اہلکار ہلاک اور ایک افسر سمیت کم از کم تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جمعہ کی شام ضلع بشنو پور کے علاقے نمبول سبل لیکئی میں مسلح افراد کے ایک گروپ نے پیرا ملٹری فورس کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور ایک افسر سمیت کم از کم تین دیگر اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔بندوق برداروں کے ایک گروپ نے گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا ۔ آسام رائفلز کے اہلکار گاڑی میں امپھال سے بشنو پور ضلع کی طرف جا رہے تھے۔