ق*وزیرداخلہ محسن نقوی کا سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی کامیاب کارروائی پر خراج تحسین

ظ*فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خاتمے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

جمعہ 19 ستمبر 2025 23:10

&سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کے انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔وزیرداخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے کے بعد ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

یہ آپریشن دہشتگردی کے خلاف ہماری فورسز کی کامیاب حکمت عملی کا ایک اور عکاس ہے۔وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف اپنی کارکردگی میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، اور میں ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی قدر کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ "فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے ہماری بہادر فورسز پر عزم ہیں اور ہم انہیں کسی صورت امن کے راستے میں رکاوٹ بننے نہیں دیں گے۔

ہماری سیکیورٹی فورسز اپنے مشن میں کامیاب رہیں گی اور دہشتگردوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری رکھیں گی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ ہماری فورسز کی قربانیاں اور محنتیں اس بات کی غماز ہیں کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف اپنی جنگ میں کامیاب ہو گا اور ہمارے عوام کا تحفظ ہمیشہ اولین ترجیح ہوگا