پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے معاہدے، چائنہ یہاں جدید زرعی ٹیکنالوجی متعارف کرائے گا

ہفتہ 20 ستمبر 2025 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم، ماحولیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کے تحت چین پاکستان میں جدید زرعی ٹیکنالوجی متعارف کرائے گا۔پیشرفت سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)کے تعاون سے ممکن ہوئی ۔ جدید زرعی ٹیکنالوجی سے نہ صرف پاکستان کی زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ کسانوں کے لیے نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

تعلیم کے شعبے میں تعاون کے ذریعے پاکستانی طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات، تربیتی مواقع اور چینی یونیورسٹیوں میں سکالرشپ دیے جائیں گے جس سے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا۔ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سبز ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں جن کی مدد سے پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ اور ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یہ منصوبے جلد عملی شکل اختیار کریں گے اور ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا