خاکی پولیس نے شن پائیں میں نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 20 ستمبر 2025 16:02

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) خاکی پولیس نے شن پائیں میں نوجوان معز مشتاق کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے میرپور آزاد کشمیر کے رہائشی نعمان اور شعیب کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ خاکی سعد عامر دیگر پولیس نفری کے ہمراہ گشت پر موجود تھے کہ خاکی اور مانسہرہ پولیس کنٹرول روم نے اطلاع دی کہ ایک ویگو ڈالا میں سوار افراد ایک نوجوان لڑکے کو سن پائیں میں فائرنگ کر کے موقع سے بھاگ گئے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر گاڑی کا تعاقب کیا اور گاڑی کو پانو انٹرچینج کے قریب روک کر نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف مدعی معز مشتاق کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔