خدیجہ شاہ نے 9 مئی جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمے میں 5 سال قید کی سزا کو چیلنج کردیا

ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور قانون کے منافی سزا سنائی‘ موقف

ہفتہ 20 ستمبر 2025 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء)تحریک انصاف کی سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ نے نومئی کے جلائو گھیرا ئوکے مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔

(جاری ہے)

خدیجہ شاہ نے اپنے وکیل سمیرکھوسہ کی وساطت سے اپیل دائرکیجس میںموقف اختیارکیاگیاکہ ٹرائل کورٹ نے خدیجہ شاہ کو جناح ہائوس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے میں سزا سنائی،ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور قانون کے منافی سزا سنائی۔خدیجہ شاہ موقع پر موجود نہیں تھی لیکن سوشل میڈیا پر لکھنے کی پاداش میں پانچ سال قید کی سزا دی گئی،استدعا ہے عدالت ٹرائل کورٹ کے فیصلے کوکالعدم قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دے۔