ضلعی انتظامیہ کی پرائس کنٹرول مہم جاری،100سے زائد مقامات پر چیکنگ، خلاف ورزیوں پرجرمانے عائد

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور کی پرائس کنٹرول مہم موثر طریقے سے جاری ہے جس سے شہریوں کو سستے داموں اشیاء میسر آ رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے 100 سے زائد مقامات پر چیکنگ کی گئی اور 17 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

کریلے کی قیمت 20 روپے، بینگن اور پھول گوبھی کی 10 روپے فی کلو کم ہوئی جبکہ شلجم، اروی اور گھیا کدو کے دام بھی کم ہوئے۔اسی طرح آلو، پیاز، ٹماٹر، کھیرے سمیت دیگر سبزیوں وآم، انگور، کھجور جیسے پھلوں کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ترجمان کے مطابق روٹی14 روپے، چینی 175 روپے فی کلو،10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے اور 20 کلو کا 1810 روپے پر دستیاب ہے۔ تمام مارکیٹوں میں ریٹ لسٹ آویزاں کرنے اور شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے، جس سے عوام کو بروقت سہولت مل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :