برسلز میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی سے پاکستانی نژاد بزنس کمیونٹی پاک۔بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

ہفتہ 20 ستمبر 2025 21:10

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) برسلز میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی سے پاکستانی نژاد بزنس کمیونٹی پاک۔بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بیلجیم میں پاکستان کے سفارتخانے کی طرف سے جاری ایکس پر پوسٹ کے مطابق وفد نے ملاقات کے دوران پاکستان کے برآمد کنندگان کے ساتھ بی ٹو بی( B2B) روابط استوار کرنے اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کے بیلجیم میں سفیر رحیم حیات قریشی نے وفد کو یقین دلایا کہ سفارتخانہ پاکستان اور بیلجیم کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفد کی کوششیں دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو قریب لانے میں معاون ثابت ہوں گی۔