
مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے، وزیر خارجہ
سعودی عرب ایک منصفانہ حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گا، گفتگو
اتوار 21 ستمبر 2025 11:50
(جاری ہے)
اسی تناظر میں انہوں نے بتایا کہ اس سال سعودی عرب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلی سطحی اجلاس میں امن اور انصاف کا پیغام لے کر شریک ہو رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مملکت نے اپنے بانی شاہ عبدالعزیز کے دور سے لے کر آج تک اور موجودہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ہمیشہ امن کے قیام، مکالمے کو فروغ دینے اور پرامن حل تلاش کرنے میں سبقت لی ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام کو 80 برس گزرنے پر بھی سعودی عرب بدستور خطے اور دنیا میں منصفانہ امن کے قیام کے لیے ہر ممکن جدوجہد کر رہا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مملکت اقوام متحدہ کی بانی رکن ہے اور 1945 کے پہلے اجلاس میں شریک رہی۔ سعودی عرب کو تنازعات کے حل اور امن قائم کرنے کی بھرپور تاریخ حاصل ہے جو اس کی متوازن خارجہ پالیسی اور وسیع تعلقات کی بدولت ممکن ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ مملکت ایک معتبر عالمی ثالث کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے منشور کو عملی شکل دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے، تاکہ بین الاقوامی قوانین کے احترام کو فروغ ملے، دنیا میں سکیورٹی اور امن قائم رہے اور کثیرالجہتی تعاون کے تمام مواقع کو تقویت ملے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکا کی ویزا پالیسی میں تبدیلی سے بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری شدید متاثر ہونے کا خدشہ
-
امریکی ایچ ون بی ویزا کی فیس صرف نئے درخواست گزاروں پر لاگوہوگی، تنازع کے بعد وائٹ ہائوس کی وضاحت
-
ٹرمپ انتظامیہ کا ایچ ون بی ورک ویزا ہولڈرز کے لیے 1لاکھ ڈالر فیس عائدکرنے کا اعلان
-
چیف الیکشن کمشنر الیکشن چوری کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں.راہول گاندھی
-
امریکا میں ورک ویزا کے خواہشمندوں کیلئے بڑا جھٹکا، فیس میں بھاری اضافہ
-
گورنر خیبرپختونخوا کا شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش
-
جی سی سی کا مشترکہ فوجی مشقوں اور انٹیلیجنس تبادلہ بڑھانے پر اتفاق
-
10 ممالک پیرکو نیویارک کانفرنس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے ، فرانس
-
ٹرمپ کے گولڈ کارڈ ویزا پروگرام کی نقاب کشائی
-
ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکر ویزا کے لیے سالانہ 1لاکھ ڈالر فیس مقرر کردی
-
ہم ساز و سامان بیچ کر یوکرین کی جنگ سے پیسا کما رہے ہیں،ٹرمپ
-
غزہ میں جو کچھ دیکھا جا رہا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے،اقوام متحدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.