جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آتشزدگی سے تین مکانات خاکستر

اتوار 21 ستمبر 2025 12:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) بھارت کےغیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سری گفوارہ میں ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مزید دو گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں اور فائر ٹینڈر ز کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیاگیا۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اوراس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔