سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کارروائی، تین میٹر منقطع

اتوار 21 ستمبر 2025 13:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تازہ کاروائیوں میں غیر قانونی گیس کے استعمال کو روکنے، گیس پریشر میں بہتری لانے، اور صارفین کی شکایات کا فوری حل یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی گئی اور قوانین کی خلاف ورزی پر 3 میٹر کاٹ لئے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اس قسم کی کاروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :