خانیوال ،سٹیزنز فورم کے چار رکنی وفد کی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو دوبارہ تعیناتی پر مبارکباد

اتوار 21 ستمبر 2025 14:50

خانیوال 21 ستمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) سٹیزنز فورم کے وفد نے صدر سٹیزنز فورم ڈاکٹر یوسف سمرا کی قیادت میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد حفیظ کو دوبارہ تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ وفد میں جنرل سیکرٹری شیخ یوسف ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری باؤ محمد نسیم اور ایگزیکٹو ممبر و انفارمیشن سیکرٹری قلزم بشیر احمد شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر سٹیزنز فورم ڈاکٹر یوسف سمرا نے کہا کہ سٹیزنز فورم کھیلوں کی سرگرمیوں میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد حفیظ نے سٹیزنز فورم کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فورم کی شجرکاری مہم اور دیگر سماجی سرگرمیوں میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بھرپور تعاون فراہم کرے گا تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :