پونچھ میں 30سالہ شخص کی لاش برآمد

اتوار 21 ستمبر 2025 15:50

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں جموں خطے کے ضلع پونچھ میں ایک 30سالہ شخص کی لاش پراسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اتوار کی صبح پونچھ کے علاقے کنوین میں مقامی لوگوں نے جھاڑیوں میں پڑی لاش دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔حکام نے بتایا کہ لاش کی شناخت کنوین کے رہنے والے رشب سودن کے طور پر ہوئی ہے۔ لاش کو طبی وقانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔