دالبندین میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک مزدور ذخمی ہوگیا

اتوار 21 ستمبر 2025 16:11

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء) دالبندین میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک مزدور ذخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو دالبندین عرب چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زیر تعمیر سڑک پر کام کرنے والا مزدورعبدالسلام جتوئی زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :