
کراچی میں سڑکوں کی خستہ حالی موٹر سائیکلوں سواروں کے لیے عذاب بن گئی
بیشتر خراب شاہراہوں پر مسائل کے سبب موٹر سائیکل اور رکشوں کے ٹائرز پنکچرز ہونا روز کے معمول بن گیا
اتوار 21 ستمبر 2025 18:20
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا بیشتر سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑگئے ہیں۔
بیشتر مقامات پر سیوریج کے مسائل کے سبب کئی سڑکیں تباہ حال ہیں۔محمد سلیم نے بتایا کہ وہ لیاقت آباد ڈاکخانے کے رہائشی ہیں۔تین بچے اور اہلیہ کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں۔ بڑے بچے کی عمر 16 سال ہے۔ وہ سندھی ہوٹل پر کرائے کی دکان میں پنکچر کا کام کررہا تھا۔ دکان کا کرایہ مع بجلی کا بل 25 ہزار سے زائد روپے پڑرہا تھا ۔آمدنی کم اور اخراجات زیادہ تھے۔ اس لیے کاروبار خسارہ میں جانے لگا۔ نقصان کے سبب دکان بند کردی۔ دکان بند ہونے کی وجہ سے گھر میں فاقوں کی نوبت آگئی۔ کرائے کا مکان، بچوں کے تعلیمی اخراجات، کھانے پینے اور دیگر اخراجات کی وجہ سے بہت پریشان ہوگیا تھا۔ بے روزگاری سب سے بڑی پریشانی ہے۔ جب بچے بھوکے ہوں تو اب کیا کریں گے ۔ایک ماہ تک پنکچر کی دکان پر یومیہ ایک ہزار یومیہ اجرت پر 14 گھنٹے کام کیا لیکن اخراجات زیادہ تھے۔ مالی پریشانی کے سبب قرضہ کے بوجھ میں بھی دب گیا تھا۔محمد سلیم نے بتایا کہ میری نے اہلیہ پڑھی لکھی ہے ۔اس نے ایک دن مجھے رائے دی کہ اس نے طارق روڈ پر رکشہ میں برگر کی دکان دیکھی ہے کیوں نہ آپ رکشہ میں پنکچر شاپ کھول لیں۔ بس یہ لحمہ قبولیت کا تھا اور خدا میری اہلیہ کی زبان سے کام کرنے کا اشارہ دیا۔ یہ زندگی کا ایک قیمتی وقت تھا۔محمد سلیم نے بتایا کہ موٹر سائیکل کے بعد رکشوں میں پنکچرز زیادہ ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی گاڑی میں ایمرجنسی ٹیوب ساتھ رکھیں جبکہ بڑی گاڑیوں والے جیک ، اوزار اور چھوٹے ویکیوم پمپ بھی ساتھ رکھیں تاکہ ہنگامی صورت میں یہ اشیاکام آسکیں ۔دوسری جانب رائیڈر کا کام کرنے والے نوجوان بلال شفیق نے بتایا کہ سڑکوں کی خراب صورتحال کی وجہ سے اب آئے روز موٹر سائیکل کے ٹائر پنکچر ہوجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے مالی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سڑکوں پر استرکاری کی جائے۔لیاقت آباد پل پر موبائل پنکچر شاپ پر اپنی موٹر سائیکل پر پنکچر لگوانے کے لیے آنے والی نجی تعلیمی ادارے کی طالبہ نجمہ شفیق نے کہا کہ موٹر سائیکل طالبات کے لیے ایک نعمت ہے۔ لیکن اگر سڑک کے درمیان میں ٹائر پنکچر ہوجائے تو ہمیں بہت مشکل ہوتی ہے۔یہ تو موبائل پنکچر شاپ قریب تھی تومجھے آسانی ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ شام کے اوقات میں جب ٹریفک جام ہوتا ہے تو خواتین بائیکرز کو ٹائر پنکچر کے دوران مشکل ہوتی ہے۔اس لیے خواتین بائیکرز کو پنکچر لگانا آنی چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
نو مئی بغاوت اورحملے کیس کے مرکزی ملزمان کے ساتھ نرمی اور کیسزکو طول دیا جانا پاکستان دشمنوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں ۔ خواجہ رمیض حسن
-
این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
-
پاکستان کا تجارتی خسارہ پہلی سہ ماہی میں 9.36 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
مخصوص نشستیں کیس، عدالت کو آئین کی تشریح کرتے ہوئے اسے دوبارہ لکھنے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ
-
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پرعلیمہ خان کی حکمرانی ،اسٹیبلشمنٹ سپورٹ دلواکر آگے لاناچاہتی ہے، شیرافضل مروت
-
پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2ارب روپے جاری کردئیے
-
اسلام آباد میں بغیرلائسنس موٹرسائیکل سواروں کیلئے مہلت ختم ہوگئی
-
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
-
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم اور ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے، سرفرازبگٹی
-
کرپشن دہشتگردی سے بڑا چیلنج، افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیپا میں زیر تربیت افسران سے خطاب
-
ٹرمپ کا مجوزہ غزہ امن منصوبہ نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان ہی: حافظ نعیم الرحمن
-
میرا کام اپنے لوگوں اورپنجاب کیلئے آواز اٹھانا ہے،کبھی معافی نہیں مانگوں گی ‘ مریم نواز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.