ں*فرانسیسی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ‘ فلسطین کے دو ریاستی حل پر گفتگو

اتوار 21 ستمبر 2025 18:20

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2025ء)فرانسیسی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں اسرائیل، فلسطین کے دو ریاستی حل پر گفتگو کی۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق فرانسیسی صدر اور سعودی ولی عہد نے ٹیلیفونک گفتگو میں اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کیلئے منظور قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق فرانسیسی صدر اور سعودی ولی عہد نے نیویارک میں دو ریاستی حل کانفرنس سے متعلق بھی بات چیت کی۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں 22 ستمبر کو نیو یارک میں دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس ہوگی۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ دو ریاستی حل کانفرنس عالمی برادری کو متحرک بنانے کیلئے ایک اور قدم ہوگی، دو قومیں، دو ریاستیں، سب کے لیے امن اور سلامتی ہوں گی۔