تربت یونیورسٹی کی طالبہ ایمان لیاقت کا یواین ڈی پی کے تحت پشاوریونیورسٹی میں منعقدہ تربیتی پروگرام میں نمایاں کامیابی حاصل کرلی

اتوار 21 ستمبر 2025 20:05

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز میں زیرتعلیم بی ایس بائیوٹیکنالوجی کی طالبہ ایمان لیاقت علی نے پشاور یونیورسٹی میں منعقدہ دو ہفتے پرمشتمل تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے۔تربیتی پروگرام کا موضوع تھا Insider Mediation on Conflict Resolution and Peacebuilding۔

(جاری ہے)

یہ تربیتی پروگرام اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام [یواین ڈی پی]کے زیر اہتمام اور پاکستان میں جرمن مشن کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔

انہوں نے اس تربیتی پروگرام میں بھرپورشرکت کرکے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ اس موقع پر تربت یونیورسٹی کے فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی کے ڈین ڈاکٹر نعیم اللہ نے ایمان لیاقت کو اس کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ماحولیات کی بہتری،امپاورمنٹ اور کمیونٹی کی ترقی وخوشحالی کے لئے مختلف سرگرمیوں میں ان کی بھرپور شرکت اورکارکردگی قابل سائش ہے۔