’اثرا‘ نے سعودی قومی دن کے لیے تقریبات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پیر 22 ستمبر 2025 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن میں’کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر‘ (اثرا) کی عمارت آئندہ چند دنوں میں بھرپور توجہ حاصل کرے گی جہاں 22 سے 27 ستمبر تک یوم الوطنی منانے کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق یہ ثقافتی مرکز جس کی بنیاد ظھران میں ہے، آرٹس، کلچر اور تفریح کے ایک پُرجوش اور اثر انگیز منزل میں تبدیل ہو جائےگا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں موسیقی کی پرفارمینس ہوں گی، انٹرایکٹیو مشینیں، ورکشاپس، فلمیں اور خاندان دوست سرگرمیوں کا بندوبست بھی ہوگا۔مقامی افراد اور دیگر مقامات سے یہاں آنے والوں سے کہا گیا کہ وہ گھروں کے اندر اور باہر سرگرمیوں میں حصہ لیں اور دھوم دھام سے خوشی منائیں۔سبز اور سفید رنگ کے لباس جو سعودی ریجن کا قومی لباس بھی ہے، پہنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے لیکن اس لباس کو پہننا لازمی قرار نہیں دیا گیا۔اثرا کا چھ روزہ پروگرام سعودی عرب کے ثقافتی تنوع کو مملکت کی میراث، فن اور موسیقی کے ذریعے لوگوں کے لیے نمایاں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :