میرا سیٹھی نےطلاق کی تصدیق کر دی

پیر 22 ستمبر 2025 09:30

میرا سیٹھی نےطلاق کی تصدیق کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) اداکارہ اور مصنفہ میرا سیٹھی نےاپنی دو سال پرانی طلاق کی تصدیق کر دی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں میرا نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی مارچ 2023 میں اختتام پذیر ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ ایک نہایت جذباتی اور نازک مرحلے سے گزر رہی تھیں، اور ڈرامہ "کچھ ان کہی" کی شوٹنگ کے دوران ان کے لیے کام ہی سب سے بڑا سہارا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے قریبی ساتھی، خصوصاً سجل علی، احمد علی اکبر اور ہدایتکار ندیم بیگ، اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے رہے۔ ان کی صاف گوئی اور ہمت کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جا رہا ہے، جہاں مداح اور ساتھی فنکار ان کے حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔