ْفرحان سعید نے اپنے نئے سنگل "اندروں کھاجا نا" اور آنے والی فلم"لو دی سوں" کی رونمائی کردی

پیر 22 ستمبر 2025 18:25

ْفرحان سعید نے اپنے نئے سنگل "اندروں کھاجا نا" اور آنے والی فلم"لو دی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)معروف گلوکار، نغمہ نگار او رادا کار فرحان سعید نے اس ویک اینڈ پر اپنے پرستاروں کے لئے دہری تفریح پیش کرتے ہوئے اپنے فنی سفر کے سلسلے کو مزید آگے بڑھایا۔فرحان نے محبت ، آرزو اور جذبات کی گہرائی پرمبنی اپنے بے حد متوقع گانے "اندروں کھاجا نا" کا روح پرورٹریک باقاعدہ ریلیز کردیا۔

جبکہ عروہ حسین کی شاندار اداکاری نے اس میوزک ویڈیو کو بے حد پرکشش بنادیا ہے۔یہ ویڈیو تمام بڑے پلیٹ فارمز پردستیاب ہے۔اس سنگل کی ریلیز کے ساتھ ساتھ فرحان نے اپنی آنے والی فلم"لو دی سوں" کاپہلا پوسٹربھی جاری کردیا ہے۔ اس فلم میں فرحان سعید کے مقابل مامیا شاہ جعفرجلوہ گرہورہی ہیں؛اس جدید رومنٹک ڈرامے میںمحبت کو ایک نئے پرکشش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پوسٹر میں ایک دھماکے دار آن اسکرین جوڑی کے ساتھ سال کے بے حد متوقع پروجیکٹ کے انداز کو نمایاں کیا گیا ہے۔اس دہری ریلیز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے کہا،"میرے نزدیک موسیقی اور اداکاری ایک ہی تخلیقی سفر کے دو رخ ہیں۔ 'اندروں کھاجا نا'کے ذریعے میں اپنے پرستاروں کیلئے ایک گہر ے ذاتی جذبات پیش کرنا چاہتا تھا جبکہ 'لودی سوں' سے اسکرین پربیانیے سے میرے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔

میں اس ویک اینڈ پر اپنے ناظرین کیلئے دونوں چیزیں پیش کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں"۔ان دونوں کی بیک وقت ریلیز سے فرحان سعید نے پاکستانی فنکاروں کی میوزک اور اداکاری میں توازن برقرار رکھنے میں منفرد حیثیت حاصل کرلی ہے اور ایک اداکار اور کہانی بیان کرنے والے ، دونوں صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے۔

متعلقہ عنوان :