این سے ینگ نےمسلسل دوسری مرتبہ چائنا ماسٹرز یڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 22 ستمبر 2025 13:15

این سے ینگ نےمسلسل دوسری مرتبہ چائنا ماسٹرز یڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) جنوبی کوریا کی نامور کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سی ینگ نے ٹائٹل کا میاب دفاع کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ بی ڈبلیو ایف چائنا ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 23 سالہ جنوبی کورین بیڈمنٹن سٹار این سی ینگ نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں چین کی حریف کھلاڑی چین کی ہان یوئے کو باآسانی 0-2 سیٹس سے شکست دی۔

بی ڈبلیو ایف چائنا ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے چین کے شہر شینزن کے بے جمنازیم میں جاری تھے ۔چین کے شینزن بے جمنازیم میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 23 سالہ جنوبی کورین بیڈمنٹن سٹار این سی ینگ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی حریف کھلاڑی چین کی ہان یوئے کو سٹریٹ سیٹس میں 11-21 اور 3-21سے نہ صرف شکست دی بلکہ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ بی ڈبلیو ایف چائنا ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔

(جاری ہے)

این سی ینگ نے اپنی عمدہ کھیل کی بدولت فائنل میچ میں چین کی حریف کھلاڑی ہان یوئے کو صرف 33 منٹ میں شکست دے دی۔آن سی ینگ نے 2025 میں اب تک 10 ٹورنامنٹس میں حصہ لیا ہے، جن میں سے 7 ٹائٹلز اپنے نام کیے،جن میں ملائیشیا اوپن، انڈیا اوپن، آل انگلینڈ اوپن، انڈونیشیا اوپن، جاپان اوپن، اوریونز ماسٹرز شامل ہیں۔\932

متعلقہ عنوان :