Live Updates

کہاں تم چلے گئی! شائقین کرکٹ کو بابراعظم اور رضوان کی یاد ستانے لگی

پیر 22 ستمبر 2025 14:12

کہاں تم چلے گئی! شائقین کرکٹ کو بابراعظم اور رضوان کی یاد ستانے لگی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)ایشیا کپ 2025 کے اہم میچ میں گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ کو بابر اعظم اور رضوان کی یاد ستانے لگی، شائقین کرکٹ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچ اور مینجمنٹ پر پھٹ پڑے۔بھارت سے ایک مرتبہ پھر فائنل فور مرحلے کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامی پر کرکٹ شائقین انتہائی مایوس نظر آئے۔

کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ میچز کے مقابلے میں اس مرتبہ قدرے بہتر کھیل پیش کیا مگر غلط فیصلوں کے باعث قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اُن کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں از سر نو تبدیلیوں کی ضرورت ہے، نئے کھلاڑیوں پر بھروسہ اچھا بات ہے مگر محمد رضوان اور بابر اعظم جیسے بڑے بلے بازوں کی ٹیم میں واپسی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایشیاء کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے مابین میچ میں پاکستان کو ایک بار پھر شکست کا منہ دیکھنا پڑاتھا، جس کے بعد شائقین کرکٹ مایوس نظر آئے۔

گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی اور پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے 172 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، یوں پاکستان کو ٹورنامنٹ میں بھارت سے دوسری بار شکست ہوئی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات