Live Updates

صاحبزادہ فرحان اکیلا ہندوستان کیخلاف میدان میں ڈٹ کر لڑ رہا تھا،شاہد خان آفریدی

پیر 22 ستمبر 2025 13:09

صاحبزادہ فرحان اکیلا ہندوستان کیخلاف میدان میں ڈٹ کر لڑ رہا تھا،شاہد ..
عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ل رالڈر کھلاڑی لیجنڈ شاہد خان آفریدی نے ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان اکیلا ہندوستان کیخلاف میدان میں ڈٹ کر لڑ رہا تھا ایسا لگ رہا تھا جیسے ایک جانب پوری انڈین ٹیم تھی اور دوسری طرف صرف فرحان تن تنہا پاکستان کا پرچم تھامے کھڑا تھا افسوس باقی کھلاڑیوں میں وہ غیرت ، وہ جنون ، وہ جذبہ نظر نہ آیا جو ایک دشمن کے خلاف ہونا چاہیے تھا شرم آنی چاہیے بیک ٹو بیک دو میچ ہارنے کے بعد بھی کسی کے چہرے پر شرمندگی نہ تھی اور سلمان علی آغا اج بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے جیسے کہ ہم کوئی پریکٹس میچ کھیل رہے ہوں ج جس انداز میں صاحبزادہ فرحان نے بھارتی گیند بازوں کا سامنا کیا ایسے لگ رہا تھا جیسے پاکستان کا دل دھڑک رہا ہو ، جیسے پوری قوم ایک بار پھر جاگ گئی ہو اس کی بیٹنگ میں وہ بجلی تھی وہ آگ تھی جو برسوں بعد نظر آئی ۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات