Live Updates

ایشیا کپ 2025‘ کیچز ڈراپ ہونے کے سوال پر بھارتی کپتان بھڑک اٹھے

ہم میچ جیتے ہیں کوئی اچھا سوال پوچھو، فیلڈنگ کوچ نے ای میل لکھ دی ہے‘بھارتی کپتان کا جواب

پیر 22 ستمبر 2025 14:12

ایشیا کپ 2025‘ کیچز ڈراپ ہونے کے سوال پر بھارتی کپتان بھڑک اٹھے
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) ایشیا کپ 2025 میں پاکستان ٹیم کو شکست دینے کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو بھارتی صحافی کے سوال پر بھڑک اٹھے۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے موقع پر ایک صحافی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو سے کیچز ڈراپ ہونے سے متعلق سوال کیا۔جس کا جواب دینے کے بجائے بھارتی کپتان نے کہا کہ ہم میچ جیتے ہیں کوئی اچھا سوال پوچھو، فیلڈنگ کوچ نے ای میل لکھ دی ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ابھیشیک نے زبردست بیٹنگ کی، وہ بہت محنت کرتا ہے، پہلے میچ سے یہ وکٹ بیٹنگ کے لئے بہتر تھی۔

(جاری ہے)

سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ وکٹ ایک جیسی رہے گی تو اسی لئے پہلے بولنگ کی، 10اوورز کے بعد ہم نے اچھی بولنگ کی، دوبے کی شاندار بولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی رقابت کو نہیں سمجھتا، اتنے میچ جیتے ہیں کہ اب پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا اور دونوں ملکوں کی اب دشمنی نہیں بنتی کیونکہ کہ 10-15 میچز میں بھارت ہی زیادہ تر جیتا ہے، پاک بھارت میچز میں بھارت کی جیت کاتناسب تقریباً 1-10 ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اعتراف کیا کہ بھارتی کھلاڑیوں سے فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں مگر آگے اور بھی اہم میچز باقی ہیں۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات