Live Updates

حارث رؤف نے صرف 10 بالزپر3 بار بھارتی کپتان سوریا کمارکو آؤٹ کیا

سوریا کمار یادیو نے اب تک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں حارث رؤف کی 10 بالز فیس کیں‘ 3 بار آؤٹ کیا

پیر 22 ستمبر 2025 13:55

حارث رؤف نے صرف 10 بالزپر3 بار بھارتی کپتان سوریا کمارکو آؤٹ کیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)قومی فاسٹ بولر حارث بھارتی کپتان سوریا کمار کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے، بھارت کے خلاف ایشیاکپ سپرفور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستانی بولر نے ایک بار پھر سوریا کمار کو باآسانی آؤٹ کرلیا۔

(جاری ہے)

سوریا کمار یادیو نے اب تک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں حارث رؤف کی 10 بالز فیس کی ہیں جس میں انھیں پاکستانی بولر نے 3 بار آؤٹ کیا۔حالیہ عرصے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچ میں حارث رؤف نے سوریا کمار کا شکار کیا۔ایشیاکپ سپرفور مرحلے کے اہم میچ میں حارث نے اوور کی تیسری ہی بال پر سوریا کی اننگز کا خاتمہ کیا، ابرار احمد نے ان کا کیچ لیا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات