وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک چلے گئے

پیر 22 ستمبر 2025 16:55

وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)وزیرِاعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے لندن سے نیویارک چلے گئے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف 26ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیرِاعظم کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔