Live Updates

توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل،استغاثہ نے کارروائی مکمل کر لی

آخری دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ،تفتیشی افسران پر وکیل صفائی 24 ستمبر کو جرح کریں گے ، سماعت 24 ستمبر تک ملتوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 ستمبر 2025 16:45

توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل،استغاثہ نے کارروائی مکمل کر لی
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے استغاثہ نے اپنی کارروائی مکمل کر لی اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا.

(جاری ہے)

عمران خان کے وکلا ارشد تبریز، ظہیر عباس اور بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بیرسٹر عمیر مجید ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے استغاثہ نے کیس کے آخری دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرا دئیے گواہان میں نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شاہد پرویز شامل تھے. تفتیشی افسران پر وکیل صفائی 24 ستمبر کو جرح کریں گے توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 20 گواہان نے بیانات ریکارڈ کروائے جبکہ 18 پر جرح مکمل کر لی گئی ہے سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کی تینوں بہنیں اور بشری بی بی کی بھابی مہرالنسا بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی. 

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات