
پاکستان اور آسٹریلیا کا تعلقات مستحکم بنانے اور عالمی امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
پاکستان، آسٹریلیا کا تجارتی حجم اڑھائی ارب ڈالر مزید اضافے کی بڑی گنجائش موجود ہے، دونوں ممالک جمہوری اقدار، دو ایوانی پارلیمانی نظام کی مشترکہ روایات سے عوامی سطح پر جڑے ہیں.یوسف رضاگیلانی کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو
میاں محمد ندیم
پیر 22 ستمبر 2025
16:59

(جاری ہے)
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا، جبکہ تجارت، تعلیم، دفاع اور پارلیمانی تعاون سمیت مختلف شعبوں پر بھی گفتگو ہوئی یوسف رضا گیلانی نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات 1948 سے قائم ہیں اور وقت کے ساتھ مزید وسعت اختیار کر گئے ہیں، دونوں ممالک جمہوری اقدار، دو ایوانی پارلیمانی نظام کی مشترکہ روایات سے عوامی سطح پر جڑے ہیں.
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے کردار کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آ سکتی ہے، خواتین کو بااختیار بنانے اور زندگی کے ہر شعبے میں شامل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا تجارتی حجم اڑھائی ارب ڈالر ہے، مزید اضافے کی بڑی گنجائش موجود ہے. چیئرمین سینیٹ نے زرعی ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی، معدنی وسائل اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ پاکستانی برآمدات میں اضافہ چاہتے ہیں، ٹیکسٹائل، سرجیکل آلات، آئی ٹی سروسز اور خوراکی مصنوعات میں صلاحیت موجود ہے یوسف رضا گیلانی نے دونوں ممالک کے ایوانِ صنعت و تجارت اور نجی شعبے کیلئے مشترکہ فورم کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا میں مختلف شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے دفاعی تعاون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سائبر سکیورٹی، میری ٹائم آگاہی اور امن مشنز میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، آسٹریلیا کی ترقیاتی معاونت کا اعتراف اور امداد کو سراہتے ہیں. موسمیاتی تبدیلی پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان شدید متاثر ممالک میں شامل ہے، سیلاب اور بارشوں سے صوبے متاثر ہوئے، موسمی تغیرات سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی تعاون اور مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں، سپیکر کی حیثیت سے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا، پاکستانی آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور زرمبادلہ بھیج رہے ہیں، اعلی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کی اشد ضرورت ہے، دفاع اور تجارت میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے، عوامی سطح پر روابط انتہائی اہمیت رکھتے ہیں. آسٹریلین ہائی کمشنر نے سیلاب میں نقصانات پر اظہار افسوس اور ہمدردی کیا، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے اور مخیر حضرات سیلاب زدگان کی امداد کیلئے آگے بڑھیں چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے ISC کے بارے میں بھی آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کو آگاہ کیا کہ رواں برس نومبر میں ISC کانفرنس کا آغاز ہوگا، آسڑیلیا کے پارلیمانی وفد کی شرکت کانفرنس کے لئے اہم ہوگی چیئرمین سینٹ نے آسٹریلین پارلیمنٹ کی قیادت کو کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دی آئی ایس سی کی سفیر اور چیئرمین سینٹ کی ایڈوائزر مصباح کھر نے بھی آسٹریلین ہائی کمشنر کو آئی ایس سی کے اغراض و مقاصد اور کانفرنس کے موضوع کے بارے میں آگاہ کیا.
مزید اہم خبریں
-
شیاؤمی ریڈمی 15 سی لانچ : جدید ڈیزائن، وسیع ڈسپلے اور بھرپور کارکردگی کے ساتھ…
-
جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
واضح حکم دے رہا ہوں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم کرو‘ آئندہ کسی سے رابطہ نہ کیا جائے، عمران خان
-
پاکستان اور آسٹریلیا کا تعلقات مستحکم بنانے اور عالمی امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ، برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
پاکستان کا افغانستان سے درآمدات پر انحصار میں اضافہ، برآمدات میں کمی ریکارڈ
-
سپر ٹیکس کیس: آرٹیکل 10 اے فئیر ٹرائل سے متعلق ہے، ٹیکس سے اس کا کیا تعلق؟. جسٹس علی مظہر کا استفسار
-
صحیح جج مقرر ہوں گے تو ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تک چیزیں ٹھیک ہوں گی. جسٹس محسن اختر کیانی
-
چیف کمشنر صاحب کو چیئرمین سی ڈی اے کی سیٹ زیادہ پسند ہے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل،استغاثہ نے کارروائی مکمل کر لی
-
ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں ہم آئین پر عمل درآمد کی بات کرتے ہیں. بیرسٹر گوہر
-
ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایف بی آر نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.