کراچی ، قتل کئے جانیوالے ایک خواجہ سرا کا موبائل پولیس کو مل گیا

دوسرا خواجہ سرا موبائل فون گھر پرہی چھوڑ کرگیا تھا تاہم تیسرے کے پاس موبائل فون تھا یا نہیں تحقیقات جاری ہیں، پولیس حکام

پیر 22 ستمبر 2025 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) میمن گوٹھ کے قریب قتل کئے جانیوالے ایک خواجہ سرا کا موبائل پولیس کومل گیا جبکہ دوسراخواجہ سرا موبائل فون گھر پر ہی چھوڑ کرگیا تھا۔کراچی کے علاقے میمن گوٹھ کے قریب سے تین خواجہ سراں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات پولیس نے مزید تیز کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے قتل کئے جانیوالے ایک خواجہ سراکاموبائل پولیس کومل گیا ہے جبکہ دوسرا خواجہ سرا موبائل فون گھر پرہی چھوڑ کرگیا تھا تاہم تیسرے کے پاس موبائل فون تھا یا نہیں تحقیقات جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق قتل فائرنگ سے کیا گیا تھا اور جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کے خول فارنزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔پولیس حکام نے کہا کہ مقتولین کے موبائل فونز کا سی ڈی آر ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے، جس کے بعد حاصل شدہ ڈیٹا کی جانچ پڑتال جاری ہے۔تحقیقات کے مطابق تینوں خواجہ سرا ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے تک اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے۔