%اٹک ، فتح جنگ پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چورگرفتار، چوری شدہ 5 موٹر سائیکل برآمد، مزید تفتیش شروع

پیر 22 ستمبر 2025 20:20

}اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2025ء) فتح جنگ پولیس نے موٹر سائیکل چور پکڑ لیا، چوری شدہ 5 موٹر سائیکل برآمد، مزید تفتیش شروع ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مورخہ 15ستمبر 2025کو تھانہ فتح جنگ پولیس میں سہیل ظفر ولد ظفر اقبال سکنہ محلہ مسجد مولوی خیر محمد فتح جنگ نے درخواست دی کہ میں اپنے موٹر سائیکل پر حطار میلاد کے جلوس میں شامل ہونے گیا جو میں نے اپنا موٹر سائیکل از قسم ہائی سپیڈ ماڈل 2017 دربار بابا اسماعیل شاہ کے پاس کھڑا کیا جو میرے موٹر سائیکل کا لاک نہ تھا اسکے بعد میں جلوس میں شامل ہو گیا واپسی پر دیکھا میرا موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا جس پر تھانہ فتح جنگ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے نامعلوم موٹر سائیکل چور کی تلاش کا عمل شروع کرتے ہوئے محمد جاوید ولد محمد اقبال ساکن محلہ چشتیہ آباد فتح جنگ کو گرفتار کیا اور تفتیش کا آغاز کیا دوران تفتیش گرفتار ملزم محمد جاوید سے 5 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے جس سے مزید انکشافات کی توقع ہی