سبی، دو گروہوں میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ ،2افراد جاںبحق ، 2زخمی

پیر 22 ستمبر 2025 22:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)بلوچستان کے ضلع سبی میں دو گروہوں کے درمیاں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سبی کے جیل روڈ پر 2گروہوں کے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آنے کے باعث فائرنگ کا تبادلہ ہوا دونوں گروہوں نے ایک دوسرے کی گاڑیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد سجاد رئیسانی اور لیویز اہلکار عامر خجک جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر سبی الیاس کبزئی اور ایس ایس پی سبی موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں ۔