یو این جنرل اسمبلی: 80ویں اجلاس کی کارروائی براہ راست دیکھیں

یو این منگل 23 ستمبر 2025 03:00

یو این جنرل اسمبلی: 80ویں اجلاس کی کارروائی براہ راست دیکھیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 ستمبر 2025ء) رواں ہفتے عالمی رہنما نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سالانہ اجلاس میں جمع ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

193 ممالک کے نمائندے جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم پر دنیا سے مخاطب ہوں گے اور جنگ، غربت، انسانی حقوق کی پامالیوں، موسمیاتی تبدیلی اور بیجنگ + 30 سمیت بہت سے امور و مسائل پر بین الاقوامی بات چیت میں شرکت کریں گے۔ اقوام متحدہ کے قیام کو 80 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے سوموار کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہو رہا ہے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے مسئلے پر بھی ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس منعقد ہو گی۔ سوموار (22 ستمبر) کو جنرل اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی یہاں براہ راست دیکھی جا سکتی ہے۔