ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس کا معاملہ بھلا دیا، کھلاڑی دل برداشتہ

پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت سے معاملات طے کرنے کے دوران ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس بھول گئی: ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 ستمبر 2025 10:55

ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس کا معاملہ بھلا دیا، کھلاڑی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2025ء ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس کا معاملہ بھلا دیا۔ 
ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت سے معاملات طے کرنے کے دوران ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس بھول گئی۔ 
ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے انٹر نیشنل ڈیلی الاونس کے 5 ، 5 لاکھ روپے بنتے ہیں اور واجبات کی عدم ادائیگی کو لے کر فیڈریشن کی عدم دلچسپی سے کھلاڑی پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

 
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے سپورٹ نہ ملنے کے باعث نئی راہیں بھی تلاش کرنا شروع کردی ہیں اور کئی کھلاڑی انٹر نیشنل لیگز اور ٹورنامنٹس کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا کہ مستقبل کا پتا نہیں، زندگی بھی بھی گزارنی ہے ، کھلاڑی کیا کریں؟ اس لیے جس جس کھلاڑی کو کہیں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے وہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ 
واضح رہے کہ ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک الاؤنس بھی 3 ہزار روپے کی بجائے 2500 کے حساب سے ادا کیا تھا۔