ڈکی بھائی کے مینیجرسبحان شریف جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

منگل 23 ستمبر 2025 13:22

ڈکی بھائی کے مینیجرسبحان شریف جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء) لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے مینیجر ملزم سبحان شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کے رو برو سماعت کے دوران ملزم سبحان کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پیش کیا گیا۔ عدالت نے وکلا ء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو جیل بھیج دیا۔نیشنل سائبر کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزم سبحان کو اس کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ یہ گرفتاری ڈکی بھائی کیس کی تفتیش کے سلسلے میں عمل میں آئی تھی۔