اے ٹی پی چینگدو اوپن ٹینس مینز سنگلز،ٹاپ سیڈڈ لورینزو موسیٹی فائنل میں داخل

منگل 23 ستمبر 2025 15:14

اے ٹی پی چینگدو  اوپن ٹینس  مینز سنگلز،ٹاپ سیڈڈ لورینزو موسیٹی  فائنل ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ لورینزو موسیٹی اے ٹی پی چینگڈو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق23 سالہ لورینزو موسیٹی نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں قازقستان کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر الیگزینڈرووچ شیوچینکو کو با آسانی 0-2 سیٹس سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

چین کے شہر چینگدو میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ لورینزو موسیٹی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر الیگزینڈرووچ شیوچینکو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں 23 سالہ لورینزو موسیٹی کا مقابلہ چلی کے حریف کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو سے ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لورینزو موسیٹی نے حالیہ یو ایس اوپن میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی تھی، جہاں وہ پری کوارٹر فائنل تک پہنچے تھے۔ ان کی پیش رفت سے نہ صرف اطالوی شائقین خوش ہیں بلکہ بین الاقوامی ٹینس حلقوں میں بھی ان کے کھیل کو سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :