Live Updates

ٹی ٹونٹی فارمیٹ : قومی ٹیم سری لنکا کیخلاف 6 برسوں میں کوئی فتح حاصل نہ کر سکی

گزشتہ چھ برسوں میں مسلسل شکستوں کے برعکس یو اے ای کے میدانوں میں پاکستان کو سری لنکا پر برتری حاصل رہی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 ستمبر 2025 13:41

ٹی ٹونٹی فارمیٹ : قومی ٹیم سری لنکا کیخلاف 6 برسوں میں کوئی فتح حاصل ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2025ء ) قومی ٹیم ٹی 20 فارمیٹ میں سری لنکا کے خلاف 6 برسوں میں کوئی فتح حاصل نہ کر سکی۔ 
قومی ٹیم نے گزشتہ 6 سالوں کے دوران ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سری لنکا کے خلاف 5 میچز کھیلے اور پاکستان کو پانچوں میچز میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کی کارکردگی نسبتاً بہتر رہی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں جو میچز کھیلے اس میں پاکستان کی کارکردگی سری لنکا سے بہتر رہی۔

(جاری ہے)

 

یو اے ای میں کھیلے گئے 7 میچوں میں سے 4 میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ اس کے باوجود پاکستان کو سری لنکا کے خلاف مسلسل شکست کا سامنا کرنا قومی ٹیم کے لیے سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ 
قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف مسلسل شکست پر بہتر حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

سری لنکا کے خلاف مسلسل ناکامی کے باوجود یو اے ای میں اچھی کارکردگی پاکستان کے لیے امید کی کرن ہے۔ 
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل ہوں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ابوظہبی کے میدان میں ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات