Live Updates

آسٹریلیا کی مڈل آرڈر بیٹرگریس ہیریس انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر، ہیتر گراہم کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا

منگل 23 ستمبر 2025 12:52

آسٹریلیا کی مڈل آرڈر بیٹرگریس ہیریس انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر، ..
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) آسٹریلیا کی مڈل آرڈر بیٹر گریس ہیریس پنڈلی میں تکلیف کے باعث آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہیں۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بیٹر گریس ہیریس کی جگہ ہیتر گراہم کوآسٹریلوی ویمنز ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔گریس ہیریس کو یہ چوٹ گزشتہ ہفتہ کو دہلی میں بھارت کے خلاف آخری ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے لگی۔

(جاری ہے)

یہ سیریز کا واحد میچ تھا جس میں وہ کھیلیں کیونکہ انہیں اینیبل سدرلینڈ کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا، جو کولہے کی تکلیف کی وجہ سے بھارت کے خلا ف سیریز سے باہر ہو گئی تھیں۔ گریس ہیریس کی نیچے کے نمبر پر تیز بیٹنگ کی صلاحیت ٹیم کے لیے اہم سمجھی جا رہی تھی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب آسٹریلیا کی ٹیم کو کئی انجری مسائل کا سامنا ہے۔28 سالہ ہیتر گراہم نے 2019 میں آسٹریلیا کی جانب سے اپنا واحد ون ڈے کھیلا تھا اور وہ گزشتہ سال ستمبر میں اپنا آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیل چکی ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات