عرفان پٹھان گھٹیا حرکتوں سے باز نہ آئے، شاہد آفریدی پر نئے الزام لگا دیئے

ان دونوں روایتی حریفوں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہمیشہ تناؤ رہا ہے جس کی ابتدا عرفان پٹھان کے کھیل کے میدان میں بچگانہ رویے سے ہوئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 ستمبر 2025 14:22

عرفان پٹھان گھٹیا حرکتوں سے باز نہ آئے، شاہد آفریدی پر نئے الزام لگا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2025ء ) سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے بھڑک بازی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی پر ایک مرتبہ پھر اوچھے کمنٹ کیے ہیں۔ 
روایتی حریفوں کے ان دو کھلاڑیوں کے درمیان ہمیشہ تناؤ رہا ہے جس کی ابتدا عرفان پٹھان کے کھیل کے میدان میں بچگانہ رویے سے ہوئی۔ 
لمبے عرصے سے جاری لفظی جنگ میں نیا موڑ اس وقت آیا جب پاکستان کے خلاف بھارتی جیت کے بعد عرفان پٹھان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری کی۔

 
بھارتی ٹیم سے ناقص کارکردگی کے باعث ڈراپ ہونے پر ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹیٹر کی حیثیت سے کام کرنے والے 40 سالہ عرفان پٹھان نے ویڈیو میں 48 سالہ شاہد آفریدی کو بالواسطہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ میڈیا میں میرے نام پر شوز بناتے ہیں اور میرے خلاف منفی باتیں کر کے شہرت اور پیسے کماتے ہیں۔

(جاری ہے)

 

دوسری جانب آفریدی نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں عرفان پٹھان کی حرکتوں کو قابلِ غور نہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی پیٹھ پیچھے کی جانے والی باتوں کو توجہ کے قابل نہیں سمجھتے۔

عرفان پٹھان کی بیان بازی کی عادت پر شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارتی کھلاڑی مرد ہوتے تو ادھر ادھر باتیں بنانے کے بجائے میرے سامنے آ کر بات کرتے۔ اپنے دور میں عرفان پٹھان کی پچ پر خوب پٹائی کرنے والے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ صرف اسے مرد سمجھتے ہیں جو منہ پر بات کرے، میری پیٹھ کے پیچھے تو بہت سی باتیں ہوتی ہیں لیکن مجھ سے ذاتی طور پر بات کرنے کی کسی میں ہمت نہیں۔