Live Updates

ایشیاء کپ 2025ء : سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ابوظہبی کے میدان میں پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 ستمبر 2025 13:35

ایشیاء کپ 2025ء : سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2025ء ) ایشیاء کپ 2025ء کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔
پاکستان کے لیے یہ میچ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہار کی صورت میں قومی ٹیم کو ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑ سکتا ہے۔ 
اسی خدشے کے پیشِ نظر قومی کرکٹ مینیجمنٹ اس میچ میں کامیابی کے چانسز بڑھانے کے لیے پر مغز حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔

 
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے خلاف اترنے والی ٹیم میں بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق مینیجمنٹ نے حسین طلعت کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کی جگہ حسن نواز کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع دیا جائیگا۔ 
واضح رہے کہ حسین طلعت نے بھارت کے خلاف میچ میں 11 بالوں پر 10 رنز اسکور کیے تھے۔

(جاری ہے)

وہ اب تک 20 ٹی ٹونٹی میچز میں 405 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ان کا بہترین اسکور 63 ہے۔ 
دوسری جانب حسن نواز نے کا ٹی ٹونٹی کیریئر 22 میچز پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے 449 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ان کا بہترین سکور 105 ناٹ آؤٹ ہے۔ 
قومی ٹیم نے گزشتہ 6 سالوں کے دوران ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سری لنکا کے خلاف 5 میچز کھیلے مگر ایک میں فتح حاصل نہ کر سکی۔

تاہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کی کارکردگی نسبتاً بہتر رہی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں جو میچز کھیلے اس میں پاکستان کی کارکردگی سری لنکا سے بہتر رہی۔
یو اے ای میں کھیلے گئے 7 میچوں میں سے 4 میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ 
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ابوظہبی کے میدان میں پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات