Live Updates

بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس بھارت کے خلاف ایشیا کپ سپر فور کے اہم میچ سے قبل لِٹن انجری کا شکار،میچ میں شرکت فٹنس سے مشروط

منگل 23 ستمبر 2025 15:36

بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس بھارت کے خلاف ایشیا کپ سپر فور کے اہم میچ سے ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے اہم میچ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، جب کپتان لٹن داس ٹریننگ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق لٹن داس نے 22 ستمبر کو آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں تربیتی سیشن میں بیٹنگ کے دوران اس وقت کمر میں درد محسوس کیا جب وہ سکوائر کٹ کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

فزیو تھراپسٹ بایزید الاسلام نے ان کا معائنہ کیا، جس کے بعد انہیں تربیتی سیشن سے ہٹا دیا گیا۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق ظاہری طور پر لٹن داس کی حالت بہتر لگ رہی ہے، لیکن حتمی فیصلہ طبی جانچ کے بعد ہی کیا جائے گا۔لٹن داس کی بھارت کے خلاف میچ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے اور اگر وہ دستیاب نہ ہوئے تو یہ بنگلہ دیش کے لیے بڑا نقصان ہوگا، کیونکہ بورڈ نے اب تک کسی نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا ہے، جس سے قیادت کا معاملہ پیچیدہ ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے سپر فور مرحلے کا آغاز سری لنکا کے خلاف شاندار فتح سے کیا تھا۔ بھارت کے خلاف میچ ٹیم کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات