مظفرآباد کے لئے محمد حنیف اعوان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،شگفتہ نورین کاظمی

منگل 23 ستمبر 2025 15:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)نائب صدر وممبر آرگنائزنگ کمیٹی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں وکشمیر خواتین ونگ شگفتہ نورین کاظمی نے سابق وزیر حکومت محمد حنیف اعوان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں شگفتہ نورین کاظمی نے کہا کہ مظفرآباد عظیم لیڈر سے محروم ہو گیا مظفرآباد کے لئے محمد حنیف اعوان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا موت اٹل حقیقت سے جس سے انکار ناممکن ہے ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے انھوں نے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ محمد حنیف اعوان کے تمام صغیرہ وکبیرہ گناہوں کو معاف فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل پر اجر عظیم دے آمین۔