پاکستان اور سعودی عرب حقیقت میں یک جان اور دو قالب ہیں جنہوں نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔عاطف اکرام شیخ

منگل 23 ستمبر 2025 17:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب حقیقت میں یک جان اور دو قالب ہیں جنہوں نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ تاریخی دفاعی معاہدے کے تناظر میں یہ قومی دن ہمارے لیے مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نےسعودی عرب کے قومی دن پرسعودی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو دفاعی معاہدے کی طرح طویل المدتی اور باہمی شراکت داری پر مبنی معاشی معاہدے کی بھی ضرورت ہے،سعودی عرب کی سابقہ اور موجودہ قیادت بالخصوص ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کی دور اندیشی اور عزم نے مملکت کو معاشی،اقتصادی اور سیاسی سطح پر پوری دنیا میں نمایاں ترین مقام عطا کیا ہے۔