ایمرجنسی سروس 15 پر جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

منگل 23 ستمبر 2025 17:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) تھانہ سٹی سرگودھا پولیس نے 15 ایمرجنسی سروس پر جھوٹی کال کرنے والے کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 15 پولیس ایمرجنسی سروس پر ڈکیتی کی جعلی کال کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سمیع اللہ نامی ثخص نے 15 پر فون کیا کہ کچھ بدمعاشوں نے اس کی گلی میں ڈکیتی کی ہے جن کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ پولیس تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ڈکیتی کی کال جعلی تھی۔ پولیس نے ملزم سمیع اللہ کو فوری طورپر گرفتار کر لیا اور اُس کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :