ہری پور،اسسٹنٹ کمشنر کی جٹی پنڈ میں کھلی کچہری،عوامی مسائل سنے

منگل 23 ستمبر 2025 17:55

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ہری پور فصیح اسحاق نے منگل کو یونین کونسل جٹی پنڈ آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان سمیت مقامی افراد اور بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوامی مسائل اور شکایات کو براہ راست سننا،ان کے فوری حل کو یقینی بنانا اور عوام و انتظامیہ کے درمیان موثر رابطہ قائم کرنا تھا۔

اس موقع پر شرکاء نے عوامی مسائل اور شکایات و تجاویز پیش کیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران سے موقع پر ہی وضاحت طلب کی اور متعدد مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات دئیے۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد بھی عوام کے مسائل کو اُنکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :