گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ماسٹر احمد حسین کی ملاقات، عمرہ ادائیگی پر مبارکباد

منگل 23 ستمبر 2025 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کڑی خیسور کی معروف سماجی شخصیت ماسٹر احمد حسین نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں انہوں نے گورنر کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کڑی خیسور ، پہاڑ پور میں نادرا اور پاسپورٹ دفتر کے افتتاح کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر نے وفد کو سپر نمبر تین اور سات کے قریب چشمہ رائٹ بینک کینال پر چھوٹے پلوں کو بڑے پلوں میں تبدیل کرنے کے حوالہ سے واپڈا سے متعلق مسائل کے حل میں بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی۔ ملاقات میں کڑی خیسور سے اڈوال تک پہاڑی روڈ کی تعمیر ، لوڈ شیڈنگ میں خاتمہ اور دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔