Live Updates

کھیل بھائی چارے اور محبت کے پیغام کو عام کرنے کا ذریعہ ہیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ

منگل 23 ستمبر 2025 19:30

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) گلگت بلتستان پریمئم لیگ کے فائنل میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ ہنزہ محب وطن اور باصلاحیت نوجوانوں کی سرزمین ہے۔ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، انہیں مثبت سوچ اور سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناصر آباد گراؤنڈ پر مزید ترقیاتی کام کیے جائیں گے اور یہاں ملکی سطح کے کھیلوں کے ایونٹس منعقد کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی ایمان شاہ نے مزید کہا کہ کھیل صرف کھیل نہیں بلکہ بھائی چارے اور محبت کے پیغام کو عام کرنے کا ذریعہ ہے۔ کھیلوں سے خطے کی پہچان ملکی و غیر ملکی سطح پر مزید اجاگر ہوگی۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی انتظامیہ کے لیے 20 ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔یاد رہے کہ گلگت بلتستان پریمئم لیگ کے فائنل معرکہ دنیور سولجرز کرکٹ کلب اور نلت جعفرآباد کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد دنیور سولجرز کرکٹ کلب نے نلت جعفرآباد کرکٹ کلب کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔\378
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات